تعبیرخواب

سورہ بنی اسرئیل

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ بنی اسرائیل پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے نزدیک قرب پائے گا اور دنیا میں عزت و مرتبہ حاصل کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور دل کی مراد کو پہنچے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا دین اور اعتقاد پاک ہو گا ۔