تعبیرخواب

سورہ الکہف

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الکہف پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام بلاؤں سے امن میں رہے گا اور دین کی راہ میں یگانہ روز گار اور با اخلاص ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور سعادت پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس قدر عمر پائے گا کہ مراد کو پہنچے گا ۔