تعبیرخواب

سورہ طہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ طہٰ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو کوئی بات کہے گا اور اس کو مغلوب کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ملک میں اس کا نام روشن ہو گا اور نیکی کے ساتھ مشہور ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ عالم اور دانا ہو گا اور مشقت سے آسانی پائے گا ۔