تعبیرخواب

سورہ القصص

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القصص پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا اور ذکر حق میں مشغول ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے را ہ دین اور صلاح میں کوشش کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ رحمت کے دروازے اس پر کشادہ ہو جائیں گے ۔