تعبیرخواب

سورہ الاحزاب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الاحزاب پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا اور دشمن کو دے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الاحزاب پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سو دینار پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سورہ احزاب پڑھنے والا حق تعالیٰ کا اتباع کرے گا ۔