تعبیرخواب

سورہ حم سق

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ حم سق پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ آخرت میں عذاب سے نجات پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن عذاب سے خلاصی حاصل کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔