تعبیرخواب

سورہ الذاریات

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الذاریات پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ طاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خلق خدا کے ساتھ بخشش اور احسان کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ روزی اس پر فراخ ہو گی ۔