تعبیرخواب

سورہ الصف

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الصف پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ حق میں جہاد کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہمیشہ حق تعالیٰ کی رضا میں رہے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آخر عمر میں درجہ شہادت پائے گا۔