تعبیرخواب

سورہ التغابن

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ التغابن پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سے صد قات دے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ضعیفوں کی مدد کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بات کا سچا اور درست حالات والا ہو گا ۔