تعبیرخواب

سورہ القلم

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القلم پڑھتا ہے ۔دلیل ہے کہ خیرات اور صدقہ دینے کو پسند کرتا ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام لوگوں کے ساتھ احسان کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حق تعالیٰ اس کو بربادی عنایت کرے گا ۔