تعبیرخواب

سورہ الغاشیہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الغاشیہ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ قیامت کے خوف سے ڈرے گا اور توبہ کرے گا اور اس کی دہشت سے امن و امان میں رہے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ حق تعالیٰ کی رضا میں ثابت قدم ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ بلند ہو گا ۔