تعبیرخواب

سورہ القدر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القدر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شب قدر اور ثواب پا کر رحلت کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ عالی ہو گا ۔