تعبیرخواب

سورہ اخلاص

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ اخلاص پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں مخلص اور یگانہ ہو گا اور توفیق زہد و عبادت پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پاک دین اور نیک اعتقاد ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ صاحب خواب دونوں جہان کی مراد پائے گا اور اس کی زندگی خوش ہو گی ۔