تعبیرخواب

سورہ الناس

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الناس پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو نظر بد سے محفوظ رکھے گا اور نیز اس پر روزی فراخ ہو گی ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم(نہ بچا گناہ سے اور نہ طاقت نیکی کی مگر ساتھ توفیق اللہ بلند اور بزرگی کے ہے )پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور مراد پائے گا ۔
اور اگرخواب میں دیکھے کہ قرآن مجید کی کوئی آیت پڑھتا ہے ۔ تو اس کی تاویل حرف قاف کے بیان میں انشاء اللہ تعالیٰ بیان کریں گے ۔