تعبیرخواب

سوزن(سوئی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سوئی ہے اور اس سے کوئی چیز سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر اگندہ کام جمع ہوں گے اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کپڑے سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال نیک ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی سوئی کھوئی گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال بد ہوں گے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے سوئی بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے حالات پت مہربان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کے پاس بہت سی سوئیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام کی خیرو صلاح ہے ۔