تعبیرخواب

سوسن

وسن،ایک پھول کا نام ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسن اپنے و قت پر دیکھنا دلیل ہے کہ اس کوکچھ ملے گا اور اس کا لڑکا ہو گا ۔ اور سوسن کا بے و قت دیکھنا غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے سوسن کا درخت اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سوسن کا دستہ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان گفتگو ہو گی ۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسن کا پودا کنیز ہے ۔