تعبیرخواب

سوگند(قسم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس نے قسم کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی نیک کام ہو گا ۔ یا امانت ادا کرے گا ۔ یا خیرات دے گا اور جس چیز سے ڈرتا ہے اس سی امن میں رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ جھوٹی قسم کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر خدا کا غضب ہو گا اور دکھ میں پڑے گا یا قرض میں ڈوبے گا یا بادشاہ سے نقصان دیکھے گا ۔ اس کو توبہ کرنی چاہئے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سچی قسم کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو گناہ اور خطا سے توبہ کرنی چاہئے تا کہ نجات پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے جھوٹی قسم کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین تباہ ہو گا ۔ اور اعتقاد میں خلل پڑے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ویحلفون علی اللہ الکذبن وھم یعلمون(اور جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ پر جھوٹی قسم کھاتے ہیں )
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرماتے ہیں۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سچہ قسم کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اندوہ اور غم پہنچے گا ۔