تعبیرخواب

سیب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے ۔ اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے ۔ اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے در ٹکڑے کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جسکے ساتھ شراکت ہے اور اس سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے ۔ اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے ۔
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور سیب صاحب خواب کی شغل اور صفت میں ہمت ہے ۔ اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا ۔ اور اگر سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند(۲)منفعت(۳)بیماری(۴)کنیز(۵)مال (۶)حکومت(۷)صاحب خواب کی ہمت اور غائب اور حا ضر کی خبر ہے