تعبیرخواب

سیمرغ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں نر سیمرغ کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ خوش طبع اور بزرگ آدمی سے دوستی کرے گا ۔ اور اگر مادہ سیمرغ کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عورت با جمال اور خوبصورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ اس سے بات کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ سے جنگ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے سیمرغ کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی بڑے آدمی سے مال پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے مادہ سیمرغ کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ کا بچہ پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے بیوقوف لڑکا پیدا ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیمرغ بادشاہ ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ سیمرغ کو چہ میں اترا ہے اور اہل کوچہ نے اس کو مار ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ ہلاک ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ سیمرغ سے ڈرا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے انعام پائے گا ۔