تعبیرخواب

سینہ

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ سینہ خواب میں شریعت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ادمن شرح اللہ صدرہ للاسلام(کیا جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا۔
اگر دیکھے کہ اس کو سینہ فراخ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے سب کام سنور جائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سینہ تنگ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سینے میں سبز خط لکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو کرامت عطا فرمائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں ھیلا خط لکھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل پڑے گا اور بغیر کلمہ شہادت کے مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں بال منڈے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض ادا کر د یا جائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں دم گھٹا ہوا ہے کہ سانس نہیں لے سکتا ہے کہ دین اور دنیا پر کشادہ ہوجائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سینہ گرم ہے اورباقی جسم سرد ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دل کسی سے لگا ہوا ہو گا ۔
حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا سینہ تنگ ہے ۔ دلیل ہے کہ تنگ دل ہو گا ۔ اور اگر سینہ فراخ دیکھے۔ دلیل ہے کہ شاد او ر خوش ہو گا ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر کا فر اپنے سینے کو فراخ دیکھے تو مسلمان ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فمن یرد اللہ ان یھد یہ یشرح صدرہ للا سلام(اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے واسطے کھول دیتا ہے )
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایاہے ۔ کہ خواب میں سینے کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)علم وحکمت(۲)سخاوت(۳)ایمان(۴)کفر(۵)اعتقاد(۶)مرگ(۷)بخل۔