تعبیرخواب

شادی(خوشی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں خوشی دیکھے تو غم واندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی خوش ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر مرد کو خواب میں خوش وخرم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور اس کا خاتمہ نیکی سے ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ بے وجہ خوش ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ حتی اذا فر حو ابما اوتو اخذ نھم بغتتہ (یہاں تک کہ وہ دیتے ہوئے پر خوش ہوتے ہیں ۔تو ہم ان کو اچانک پکڑ لیتے ہیں)