تعبیرخواب

شانہ آدمی(آدمی کا کندھا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب کا کندھا دیکھنا عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا شانہ قوی اور بڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیل یا بکری کا شانہ پایا ہے ۔ یہ بھی عورت حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شانے کا گوشت اٹھایا ہو ا ہے اور ر گیں ظاہر ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس سال بہت رنج اٹھائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے کہ تو تاویل خلاف ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے کندھے میں سیاہی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال آفت اور بلا ہو گی ۔
اور اگر اس شانے میں سرخی یا سیاہی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں نرخوں کے اندر رار زانی ہو گی اور اگر اس میں زردی دیکھے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے کنارے پر بہت سے خطوط دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس سال بہت موت ہو گی ۔