تعبیرخواب

شاہ رود(ایک قسم کا باجہ ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شاہ رود دنیا کے کھیل مستی اور جھوٹی محال بات پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ شاہ رود بجاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے خوش ہو گا اور اگر شاہ رود کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری کو بھی دیکھے ۔ تو پھر مصیبت پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شاہ رود توڑا یا گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹی بات سے توبہ کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شاہ رود بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے ملے گا ۔ اور اس سے عزت اور مرتبہ حاصل کرے گا ۔