تعبیرخواب

شاہین(ایک شکاری پرندہ ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شاہین کو پکڑا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور شاہین اس کا تابعدار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی بڑے ظالم سردار سے مرتبہ ور منفعت حاصل ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شاہین بہت دانا مرد ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے شاہین پکڑا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی دانا آدمی سے صحبت ہو گی اور اس سے خیر اور منفعت پائے گا ۔
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شاہین کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)قدر ومنزلت یعنی مرتبہ اور عزت (۲)فرزند (۳)مال و نعمت (۴)حکومت۔