تعبیرخواب

شب برگ(ایک پودا ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شب برگ گمراہ او محروم مرد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شب برگ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی گمراہ کے ساتھ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شب برگ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس آدمی کے کام سے اس کو فائدہ ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شب برگ کا درخت سے کاٹا ہے ۔ یا درخت سوکھ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ گمراہ مرد کی صحبت سے اس کی جد ائی ہو گی اور اس کی بہتری اسی میں ہو گی ۔