تعبیرخواب

شپش(جوں،چھر، چلیھڑ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں دیکھے کہ اس نے شپش کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم شپش ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن ضعیف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سی شپش جمع ہیں اور اس کو کاٹتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو طعنہ دیں گے یا اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شپش لوگوں کا خون پیتے ہیں تو خون کی تاویل مال ہے ۔