تعبیرخواب

شبہ(پود)

شبہ، پود ، باریک منکے ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پودہے ۔ یا خریدا ہے اور اس میں سوراخ کئے ہوئے تھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی پیدا ہو گی ۔ ورنہ غم ناک ہو گا اور دین میں نیلا اور سیاہ پود خیر نہیں ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید اور سبز پود کا دیکھنا خیر اور منفعت پر دلیل ہے ۔ اوربعض کہتے ہیں کہ زرد پود بیماری کی دلیل ہے ۔