تعبیرخواب

شراب(شربت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں میٹھے شربتوں کا پینا جیسے شربت سیب ، شربت انار ، شربت ترنج وغیرہ چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دین (۲)منفعت(۳)فائدہ مند علم(۴)عمردراز(۵)عیش کی خوشی(۶)حق تعالیٰ کا ذکر ۔
لیکن جن شربتوں کی خوشبو ترش ہے ۔ جیسے شربت ریواس ۔ شربت لیموں ، شربت نارنج وغیرہ خواب میں غم واندوہ ہیں ۔ لیکن کڑوے شربت جیسے شربت مورد ۔، شربت زو فا کا پینا دین اور دنیا کے فائدے کی دلیل ہے ۔ لیکن جو شربت کہ مز ے میں معتدل اور خوشبودار ہیں ۔ جیسے شربت عودم شربت بنفشہ، شربت گل کا خواب میں پینا خیر اور خوشی اور تعریف پر دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جن شربتوں کی خواب میں بطور دوا کے پئے ۔ وہ دین کی صلاح پر دلیل ہے اور جو دوا کے مطلب کے نہیں ہیں ۔ تو دنیا کی خیر اور صلاح پر دلیل ہیں۔