تعبیرخواب

شرائی(ایک برتن ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شرائی خریدی ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں شرائی خادم ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی شرائی ٹوٹی یا ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم مرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرائی نو وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)خادم(۳)کنیز(۴)دین کی مضبوطی(۵)دنیاکی اصلاح(۶)عمر کی درازی(۷)مال اور نعمت(۸)خیر اور برکت(۹)عورتوں کی طرف سے مال کا ملنا۔