تعبیرخواب

شش(پھیپھڑا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں پھیپھڑا شادی اور خوشی ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کو اس نے پھیپھڑا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بھلائی پہنچائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کچایا پکا ہوا پھیپھڑا کھایا ہے ۔ ایسے جانور کا کہ جس کا گوشت حلال ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل ہو گا ۔