تعبیرخواب

شطرنج

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں شطرنج کھیلنا بہتان اور جھوٹی بات ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شطرنج کھیلنے میں مخالف کو مغلوب کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جھوٹ سے غلبہ کرے گا اور اس کو تہمت لگائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب شطرنج کا کھیلنا لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں شطرنج کھیلنا بھلائی اور خیر او ر نفع نہیں ہے ۔