تعبیرخواب

شکار کردن(شکار کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پہاڑی بکری یا گائے یا گور خر وغیرہ کا شکار کرتا ہے اور گوشت کھاتا ہے ۔ یہ سب بہتری پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کو گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال غنیمت یعنی لوٹ کا مال پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس شکار کو جھال سے پکڑ یں یا پھندے سے پکڑ یں دلیل ہے کہ نقصان ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں شکاری اپنے معاش اور روزی کو تلاش کرنے والا ہے ۔