تعبیرخواب

شگوفہ درختاں

درختوں، کا شگوفہ اپنے وقت پرتاویل میں بہتر ہے ۔ اور زرد شگوفہ تاویل میں سرخ اور سفید سے کم درجہ کا ہے اور خواب میں گلنار دلہن ہے ۔ اور درختوں کا شگوفہ انکے قدکے چھوٹے اور بڑے ہونے کے مطابق پاکیزہ بات پر دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ موسم میں درختوں کے شگو فہ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان درختوں کی نسبت وا لوں سے پا کیزہ بات سنے گا اور ان سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شگوفے کو سونگھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے ۔