تعبیرخواب

شل شدن(معطل ہونا)

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا جسم شل ہو گیا ہے ۔ اور گھر کے گوشے میں گرا پڑا ہے اور اٹھ نہیں سکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ برے کاموں سے توبہ کرے گا ۔اور اگر صاحب خواب مفسد ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شلغم غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو شلغم دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو وہ رنج پہنچائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پختہ شلغم کچے سے بہتر ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شلغم اپنے آپ سے دور کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم واندوہ سے خلاصی پائے گا ۔