تعبیرخواب

شلوار(پاجامہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شلوار عجمی کنیز ہے یا عورت کمینی ہے کہ جس کی شادی کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ نئی شلوار خریدی اور پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ عجمی کنیز خریدے گا ۔ اور اگر شلوار پہنے ہوئے عورت کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت سے لڑکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شلوار بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خادم زیادہ ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نئی شلوار پائی ہے ۔ دلیل ہے کہ نیا خادم پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس میلی شلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ سے عذاب پائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔سرابیلھم من قطران تغشی وجوھم النار(ان کے پا جامے تار کول کے ہیں اور ان کے چہروں کو آگ نے ڈھانپ لیا ہے)
اگر دیکھے کہ اس نے سرخ شلوار پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ با عزت عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زرد شلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز شلوار ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی ملامت کریں گے اور عورتوں کے لیے رنگین شلوار نیک ہے ۔
اگر عورت دیکھے کہ اس نے نئی شلوار خریدی ہے ۔ دلیل ہے کہ شوہر کرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی شلوار گم ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم بھاگ جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت نے شلوا ر پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو عورت سے ذلت پہنچے گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شلوار تین وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت (۲)کنیز(۳)گھر کا نوکر۔