تعبیرخواب

شمشیر(تلوار)

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تلوار میان میں عورت ہے اور بغیر میان کے مال اور مراد اور حکومت ہے ۔
اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار مین سے باہر ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار میان میں ہے اور میان ٹوٹ گیا ہے ۔ اور تلوار سلامت ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند سلامت رہے گا اور اس کی ماں مرے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں شمشیر برہنہ ہے اور کسی پر اٹھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی کہنے کے لئے کچھ بات سوچی ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ شمشیر کسی کے ماری ہے او ر کار گر نہیں ہوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے بارے میں زبان کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ تلوار کسی پر جلدی کارگر ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس شخص نے زخم کھایا ہے ۔ اس کی نسل منقطع ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس کی گردن میں حمائل ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت کی ذمی داری اس کی گردن پر ہو گی ۔ اور اگرتلوار کی حمائل دراز ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت احتمال نہیں رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تلوار کی حمائل کو تاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے سپردکریں گے ۔ اور اگر تلوار کی حمائل کواہ ہے اور ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے قبضے سے نکلے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے کسی کو تلوار مای ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مشہور ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ میں تلوار لٹکائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر فرزند نہیں تو حکومت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کئی تلواریں دی ہیں ۔ دلیل ہے کہ مالدار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ تلوار اور میان دونوں ٹوٹ گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ رزند اور اس کی ماں دونوں ہی مریں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تلوار ماری ہے او خون اس سے جاری ہوا ہے اور کپڑے آلودہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام کی تہمت لگائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس سے لے لی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام پر وہ ہے اس سے لے لیا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے تلوار اپنی کمر پر باندھی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پائیدار ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے بہتری دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اہل دین کے عمل سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی کی تلوار ہے کہ اس کا کام کمزور ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ٹھیکری کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی بیگماے سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوار کا میان ٹوٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص مرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو دھاری تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام رواں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لاجورد کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پا ئیدار ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوا ر آئینہ کی طرح سے چمکتی ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی سردار کی مہربا نی اور اس سے عزت پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تلوار پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند(۲)ولایت(۳)دلیل(۴)منفعت(۵)دشمن پر فتح پانا اور خواب میں تلوار بنانے والا شخص قوی مرد اور فصیح زبان ہے ۔