تعبیرخواب

شمع

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روشن شمع ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کرے گا اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے او ر تمام گھر اس سے روشن ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال اس پر نعمت فراخ ہو گی اور اس کی تجارت جاری ہو گی ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ اس کی عورت با جمال اور خوبصورت ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کرکے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا ۔ اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ شمع دان پیتل کا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑوں کا اصل سے عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان لوہے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان مٹی کا ہے ۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ پر رکھی ہے ۔ اور اچانک گل ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ شع روشن اس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اس کو بجھا دیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس پر کوئی شخص حسد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی شمع کی روشنی سے کم ہو ئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا ۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے کہ اگر عورت رکھتا ہے تو اس کا لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر کسی شہر میں بہت سی شمعیں روشن دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کا بادشاہ عادل اور منصب ہو گا اور قاضی منصب اور زاہد دانشمند ۔ اور اس شہر میں بہت خوشی ہو گی ۔ اور اگر مسجد میں سی شمعیں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لو گ عبادت اور تحصیل علم میں پوری طرح سے مشغول ہوں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ(۲)قاضی(۳)فرزند(۴)دلہن(۵)حکومت(۶)سرداری(۷)سرائے(۸)شا دی(۹)تونگری(۱۰)علم(۱۱)عیش(۱۲)کنیز(۱۳)عورت(۱۴) دیکھنے والے پر د لیل ہے ۔