تعبیرخواب

شنگرف

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ شنگرف خواب میں غم واندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شنگرف ہے ۔ دلیل ہے کہ اندوہ پائے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شنگرف کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شنگرف سے کوئی تصویر بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کھیل میں مشغول ہو گا اور اسپر فریفقہ ہو گا ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ شنگرف سے کچھ لکھا ہے ۔ اگر قرآن مجید یا دعا توحید کی بات لکھی ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ او اگر اس کے خلاف ہے تو نقصان پر دلیل ہے ۔