تعبیرخواب

شہد

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شہد موم کے ساتھ ہے اس کی تاویل میراث یا غنیمت حلال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اسی قدر کہیں سے میراث پائے گا ۔ جو حلال ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایاہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم و دانش حاصل کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس شہد میں سے لوگوں کو دیتا ہے اور وہ کھاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ حاصل کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تونفع نہ پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ شہد تاویل میں قرآن مجید ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد پانچ وجہ پر ہے ۔(۱)میراث (۲)غنیمت(۳)علم(۴)قرآن مجید(۵)فراخ روزی ۔