تعبیرخواب

شیرہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعلیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں انگور کا شیرہ دنیا کی خیر اور منفعت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فیہ یغاث الناس و فیہ یعصرون (اس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اور اس سے نچوڑتے ہیں)۔
اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کو مقرب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ شیرہ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر حلال روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیرہ مزہ میں رش ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور محنت سے روزی حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شیرہ ہے تو خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے اور تلف کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا ۔ اور شیرہ جس قدر تازہ اور شیریں ہو گا اس کی منفعت زیادہ ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیرہ چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حلال(۲)بہت سی نعمت (۳)علم و حکمت (۴)بغیر محنت کے نفع ۔