تعبیرخواب

فروختن(بیچنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ جو چیز کہ راہ دین اور شریعت میں زیادہ عزیز ہے ۔ اس کا فروخت کرنا برا ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید فروخت کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ د ین اسلام اس کے نزدیک خوار وذلیل ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی عورتوں کی طرف مائل ہو گی اور وہ بدنام ہو گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چیز فروخت کی ہے تو وہ چیز حقیر ہو گی ۔