تعبیرخواب

قدح(پیالہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ شربت گلاب سے بھرا ہوا ہے اور اس میں سے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اس کے ہاں ایک فرزند صالح اور پارسا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے پانی گرایا اور پیالہ با قی رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور عورت رہے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پالہ ٹوٹا اور پانی گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند اور عورت دونوں مریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ ہے اور اس میں سے پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند بدکردار پیدا ہو گا ۔ا ور اس سے اس کو تکلیف ہو گی ۔ اور اگر خواب میں خالی پیالہ دیکھے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند نہ ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پیالہ تین وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز (۳)خادم کے جس کی ضرورتیں گر مشترک ہیں۔