تعبیرخواب

قفل (تالا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تالا دین اور دنیا کے کاموں کے راست ہونے کی دلیل ہی اگر دیکھے کہ تالا جلدی کھل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہوں گے اور ممکن ہے کہ حج اسلام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تالا کھول نہیں سکا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام دیر سے کشادہ ہو گا۔ 
حضرت بابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ پر مضبوط تالا لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی مصلح آدمی کے سپرد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تالا کمزور اور ضعیف ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تالا وجہ پر ہے۔ (۱) کام کا بنانا (۲)قوت(۳)دلیل(۴) منفعت (۵)عورت (۶) مصلح شخص پر بھروسہ کرنا۔