تعبیرخواب

گرہ افگنن (گرہ ڈالنا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دھاگے پر گرہ ڈالی ہے دلیل ہے کہ جس کام پر بھروسہ کرتا ہے کہ اس سے دور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دھاگے کی گرہ پھر کھولی ہے دلیل ہے کہ اس کام پر وہ بھروسہ نہ کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ خواب میں کوئی مضبوط باندھی ہے اور گرہ لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ ایک مدت تک اس چیز میں رکا رہے گا ۔ اس طرح کی جلدی سے نہ کھول سکے گا۔ خواہ وہ چیز دنیا کے متعلق ہو یا دین کے ساتھ تعلق رکھتی ہو۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گرہ کا باندھنا کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور جس قدر گرہ زیادہ سخت ہو گی اسی قدر کام کی بستگی زیادہ سخت ہو گی۔ اور اگر خواب میں یہ دیکھے کہ گرہ کو کھول نہیں سکاہے دلیل ہے کہ اس کا کام بستہ رہے گا۔