تعبیرخواب

کمند

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کمند ڈالا ہے اور کسی مرد کو پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کمند کے اندازے پر کسی بزرگ سے مدد چاہیے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا کمند رسی کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی ایمان دار شخص سے مدد چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمند خنزیر کے بالوں کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کافر شخص سے مدد چاہے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کمند اس شخص کے ہاتھ میں پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی مسافر مرد سے چاہے گا اور اگر دیکھے کہ کمند ڈالا ہے۔ اور دشمن کو پکڑ نہیں سکا ہے دلیل ہے کہ کوئی شخص بھی اس کی مدد نہ کرے گا۔