تعبیرخواب

کودک (بچہ)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچپن غم و اندوہ ہے اور اگر دیکھے کہ بچہ بن گیا ہے اور معلم کے آگے کتاب پڑھ رہا ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتارہو گا۔ کیونکہ بچہ فساد سے صلاح کو چاہتا ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر اپنے آپ کو بچہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کے آگے بھنا ہوا بچہ رکھا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بہت خیر پائے گا اور وہ بچہ بڑے مرتبہ کو پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب صورت لڑکا تاویل میں فرشتہ ہے اور بد صورت لڑکا منفعت ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ وہ شیر خوار ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود سے رکے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ کسی بچہ کو دودھ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ جننے کے وقت سلامت رہے گا۔