تعبیرخواب

ماہی (مچھلی)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مچھلی گرم دریا میں دیکھنا بلا اور سکتی ہے اور سر د دریا میں دیکھنا فرہت اور خوشی ہے۔ اور اگر بہت سی تازہ اور بڑی مچھلی دیکھی تومال غنیمت پر دلیل ہے۔ اور اگر چھوٹی دیکھے تو غم و اندوہ پائے گا۔ اور اگر مچھلی کے پیٹ کے درمیان سے مروارید پائے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ اس کو کسی نے خشک یا شور مچھلی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی رئیس بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر شور مچھلی کھائے۔ دلیل ہے کہ غلام اس کو نقصان پہنچائے گی۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ شور مچھلی بھنی ہوئی تاویل میں سفر ہے جو طلب علم یا کسی کی صحبت کے لئے ہو گا۔ اور چھوٹی مچھلی کا کھانا جھگڑا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز مچھلی کے جسم سے جیسے خون اور ہڈی یا اور کچھ جو مچھلی کے پیٹ میں ہوتا ہے پایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور خیرو برکت ہو گی یا غلام خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا میں بڑی مچھلی کو پکڑا ہے۔دلیل ہے کہ کسی کے اہل سے عورت نہایت مالدار کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب مچھلی تازہ اور بھنی ہوئی مال اور نعمت ہے۔ کیونکہ تازہ مچھلی بہشت کے کھانوں میں سے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دستر خوان پر تھی جو ان کے لئے آسمان سے اترا تھا۔فر مان حق تعالیٰ ہے ربنا انزل علینا مائدۃ من السماء (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما)
اور اگر دیکھے کہ مچھلی کے منہ سے نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کام میں جھوٹی بات کہے گا۔ اور اگر خواب میں مچھلی اس کے عضو تناسل سے نکلے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی۔ اور اگرعورت دیکھے کہ اس کے منہ سے مچھلی نکلی ہے دلیل ہے کہ اندوہ گیں ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا سے مچھلی پکڑی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے تازہ مچھلی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مچھلیاں بیچتا ہے دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے لوگوں کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ حوض یا نہر میں سے مچھلی پکڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں سے مکر اور حیلے کے ساتھ کوئی چیز لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کی مچھلیاں اس کے ساتھ باتیں کرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا راز ظاہر کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے:
(1) وزیر 
(2) لشکر
(3) کنواری لڑکی
(4) غنیمت
(5) غم و اندوہ
(6) ہندو کنیز