تعبیرخواب

مغز

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ہڈی اور سر کا مغز خواب میں مال ہے جو بطور ذخیرہ رکھا ہوا ہے۔ اگر دیکھے کہ سانپ اور بچھو اس کے بھیجے کو کھاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں کا مال کھائے گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر کا مغز دفن کیا ہوا مال ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گندہ اور بے مزہ مغز کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال حرام ہے یا اس کی زکوٰۃ نہیں دی ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سب طرح کے مغزوں کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے :
(1) پوشیدہ مال
(2) عقل
(3) صبر