تعبیرخواب

نمد (نمدہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید اور پاکیزہ نمدہ ہے۔دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا اور اگر میلا تو اس کی کچھ بھی منفعت نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اپنی کسب سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے نمدے جلے ہیں۔ دلیل ہے کہ فساد میں اپنے مال کو ضائع کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ جسم پر اس کے سفید نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ دولت مند عورت کرے گا یا کنواری کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اونٹ کی پشم کا نمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا نمدہ ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور خواب میں نمدہ سینے والا ایسا شخص ہے کہ جو حلال کی طرف مائل ہے اور حرام سے پرہیز کرتا ہے۔