تعبیرخواب

ہوام (کیڑے مکوڑے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ کیڑے مکوڑے جو کہ زمین پر رینگنے والے ہوں تاویل ان کی بموجب ان کی قدر و قیمت اور صلاحیت کے ہوتی ہے۔ کیونکہ جو کوئی ان میں سے جس قدر ادنیٰ درجہ کا ہو دلیل اس کی علم تعبیر کی رو سے کسی قوی تر دشمن پر ہوتی ہے بسنبت ان رینگنے والے کیڑوں مکوڑوں کے جو کہ زہر دار ہوں۔
امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیکھنا ہوام یعنی حشرات الارض کا کیڑوں مکوڑوں کا خواب میں کوئی تہدید ہوتی ہے کہ جس کی بازگشت کسی دشنام دہندہ اور حاسد کی طرف ہوا کرتی ہے۔